سوات میں زندہ جلائے جانے والے سلمان کی والدہ کا ویڈیو پیغام جاری

سوات میں زندہ جلائے جانے والے سلمان کی والدہ کا ویڈیو پیغام جاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سوات میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی ،مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد اور زندہ جلائے جانے والے 38سالہ محمد سلمان کا تعلق سیالکوٹ کے تھانہ سول لائن کے محلہ پاک پورہ سے تھا۔۔۔

مقتول کی والدہ شائستہ پروین نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بیٹا سلمان ملائشیا میں 8سال مقیم رہا ،دو سال قبل گھر آیا اور ہم نے اس کی شادی کر دی اس دوران اس نے اپنی بیوی اور مجھے متعدد مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر میں نے اس کیخلاف مقدمہ درج کروایا ،ہر روز لڑائی جھگڑے کی بنا پر اس کی بیوی نے اس سے طلاق لے لی اور وہ اپنے باپ کے ملکیتی مکان سے حصہ وصول کر کے ڈیڑھ سال سے لاپتہ تھا ،اہل محلہ کا کہنا ہے کہ محمد سلمان ظاہری طور پر دماغی مریض محسوس ہو تا تھا،اہل محلہ کے جان و مال کو محفوظ رکھنے کیلئے پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں