ڈسکہ :پو لیس مقابلہ ،ملزم ساتھی کی فائرنگ سے زخمی

ڈسکہ :پو لیس مقابلہ ،ملزم ساتھی کی فائرنگ سے زخمی

ڈسکہ،ہیڈ بمبانوالہ ،(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)موٹرسائیکل سوارمشکوک افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم ہی ساتھی کی گولی لگنے سے شدیدزخمی ہو گیا ۔

 پولیس کے مطابق پولیس اہلکار یونس آباد میں ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار دو مشکوک افراد آئے جنہیں اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے اہلکاروں پرفائرنگ شرو ع کردی، پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی تو دونوں میں سے ایک اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جو موٹرسائیکل سوار چھوڑ کراپنے ساتھی کیساتھ فرارہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں