راہوالی :سیوریج لائن جولائی میں چالو کر نے کی یقین دہانی

راہوالی :سیوریج لائن جولائی میں چالو کر نے کی یقین دہانی

راہوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی نے راہوالی میں 40کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سیوریج پائپ لائن کو جولائی میں چلانے کی یقین دہانی کروادی۔۔۔

جبکہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 16کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کردی گئی جس پر کنٹونمنٹ بورڈ سے این او سی حاصل کرکے تعمیر کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔ راہوالی ویلفیئر کمیٹی کے مطالبہ پر ایم این اے محمود بشیر ورک، سابق ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ، وفاقی وزیراطلاعات عطا اﷲ تارڑ کی خصوصی کوششوں سے سیوریج ڈسپوزل پمپ کو چلانے کے لیے 600کلو واٹ کا نیا ٹرانسفارمر نصب کروانے کے لیے گیپکو کو 43لاکھ روپے ایم این اے کی خصوصی گرانٹ سے جاری کرد ئیے گئے چند روز تک ٹرانسفارمر لگتے ہی سیوریج سسٹم کو چلا دیا جائیگا جس سے راہوالی اور گردونواح کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں