سرکاری ہسپتالوں کا بجٹ روک دیا گیا ، فنڈ تاخیر کا شکار

سرکاری ہسپتالوں کا بجٹ روک دیا گیا ، فنڈ تاخیر کا شکار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے بیشتر سرکاری ہسپتالوں کا چوتھا بجٹ روک دیا،55کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز تاخیر کا شکار ہونے کے سبب مشینری ،ساز و سامان ،ادویات ،پرچیزنگ ،سٹیشنری وغیرہ کی کمی ہوگئی۔۔۔

 جبکہ بیشتر کمپنیوں کی ادائیگیاں بھی التواء کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث ہسپتالوں کی انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اورسیکرٹری فنانس نے نئے مالی سال میں بجٹ استعمال کرنے کی ہدائت کردی وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال کے فنڈز روک دیئے گئے ،ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کی ادویات اور دیگر پرچیزنگ کے 24کروڑ روپے جاری نہ ہوسکے ،میڈیکل کالج گوجرانوالہ کی کنٹی جینسی ،پرچیزنگ ،سٹیشنری کی مد میں9کروڑ روپے کا اجراء روک دیا گیا ہے اسی طرح دیگر ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں بھی چوتھا بجٹ جاری نہ ہونے سے ضروری استعمال کی اشیاء کی خریداری اور کمپنیوں کو ادائیگی روک دی گئی ہے تاہم ہیلتھ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال میں بجٹ استعمال کرنے کی منظوری مل جائے گی جس کے باعث ادائیگیا ں کردی جائینگی اور خریداری کا عمل بھی مکمل کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں