گوجرانوالہ :گیس چوری کرنے پر 60 سے زائد میٹر ضبط

گوجرانوالہ :گیس چوری کرنے پر 60 سے زائد میٹر ضبط

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سوئی نادرن گیس کمپنی کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی، غیرقانونی طور پر کنکشن کی منتقلی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔60سے زائد گھروں کے میٹر گیس چوری پر اتار لیے گئے ۔

 جنرل منیجر سوئی نادرن گیس کمپنی گوجرانوالہ محمد اشرف مغل نے گیس چوروں کے خلاف آپریشن کے لیے 10ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں، ایگزیکٹو انجینئر ویجیلنس حافظ محمد بابر کی نگرانی میں ریجن بھر میں گیس چوروں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا، مختلف علاقوں میں کمپریسر استعمال کرنے پر 200 میٹر وں کی سپلائی منقطع کر دی گئی،گیس چوری کرنے پر 60 سے زائد میٹر اتار کر ضبط کر لیے اور انسپکشن کے لیے لیبارٹری بھجوا دئیے ،کمرشل اور انڈسٹریل مشکوک میٹرز اور 38 ٹمپرڈ میٹر بھی لیبارٹری بھجوا گئے ہیں۔غیرقانونی طور پر میٹر کی منتقلی کر نے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی،جنرل منیجر اشرف مغل کا کہنا ہے کہ میٹر انسپکشن رپورٹ آنے پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، ٹمپرڈ میٹرز ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے ،جو میٹر اتارے گئے ہیں ان میں گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریز میٹر شامل ہیں، رپورٹس کی روشنی میں مقدمات کیساتھ جرمانے بھی ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں