وزیرآباد:ڈاکوئوں نے مارٹ مالک سے لاکھ روپے ،فون لوٹ لیا

وزیرآباد:ڈاکوئوں نے مارٹ  مالک سے لاکھ روپے ،فون لوٹ لیا

وزیرآباد(نامہ نگار) نامعلوم ڈاکو مارٹ کے مالک سے رقم اور قیمتی موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

حاجی پورہ چوک میں قائم اے ایس مارٹ میں ڈاکو داخل ہوکر شاہ زیب سے ایک لاکھ روپے اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گئے ، واردات کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس حسب روایت تاخیرسے پہنچی۔ ڈکیتی،چوری،راہزنی کی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں اورتاجر برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب،سی پی او،آر پی او گوجرانوالہ سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں