کامونکے :میونسپل کمیٹی سیوریج سسٹم کھولنے میں ناکام

کامونکے :میونسپل کمیٹی سیوریج سسٹم کھولنے میں ناکام

کامونکے (تحصیل رپورٹر )میونسپل کمیٹی دس روز سے سیوریج سسٹم کھولنے میں ناکام،ایک ایک فٹ پانی کھڑا ہونے سے سروس روڈ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند،بدبو دار پانی سے قریب مکینوں کا سانس لینا دشوار جبکہ سروس روڈ سے ملحقہ تاجروں کا کاربار بُر ی طرح متاثر ہوچکا ہے ۔

یہاں پر میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی باقیات پھینکے جانے کی وجہ سے سیوریج سسٹم گزشتہ دس روز سے بند ہے جس سے گٹروں کا پانی کھڑا ہونے سے سروس روڈ بند ہے اور جی ٹی روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اکثر موٹر سائیکل ٹریفک حادثات کا شکار ہورہے ہیں جبکہ تعفن سے مختلف بیماریاں پھوٹ رہی ہیں اور بدبو دار پانی سے قریبی مکینوں کا سانس لینا مشکل ہوچکا ہے ۔علاوہ ازیں سر وس روڈ سے ملحقہ دُکاندار کاروبار متاثر ہونے کی وجہ سے انتہائی پریشان دکھائی دے دہے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کے افسر سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اُٹھارہے ہیں۔اس سلسلہ میں شہریوں نے ڈی سی گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے پرسی او میونسپل کمیٹی صوفیہ عاشق کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج سسٹم کے نظام کو دُرست کروایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں