سٹیٹ بینک مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائزز کا دن آج منائے گا

سٹیٹ بینک مائیکرو، چھوٹی  اور درمیانے حجم کی انٹر  پرائزز کا دن آج منائے گا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سٹیٹ بینک مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائزز کا دن آج منائے گا۔

مائیکرو، چھوٹی اور در میانے حجم کی انٹر پرائزز (ایم ایس ایم ایز) کے متعلق اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر بینک دولت پاکستان کے زیر اہتمام آج چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ کے ہال میں سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ ایم ایس ایم ایزمالیات : شمولیتی نمو کا محرک کے عنوان سے سیمینار کے انعقاد کا مقصد شمولیت پر مبنی معاشی نمو، روزگار کے مواقع کی تخلیق اور غربت میں کمی کے حوالے سے ایم ایس ایم ایز کے کلیدی کردار کا اعتراف کرنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں