ای پروکیورمنٹ سے مافیاز کی بلیک میلنگ کا خاتمہ ہوگا:کمشنر

 ای پروکیورمنٹ سے مافیاز کی بلیک میلنگ کا خاتمہ ہوگا:کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے حکومت پنجاب کے تمام محکموں میں ای پروکیور منٹ نظام کا نفاذ گڈ گورننس اور شفافیت کی جانب انتہائی اہم قدم ہے۔

اور اس نظام کے ذریعے ملی بھگت سے سرکاری ٹھیکوں کی بندر بانٹ، کرپشن اور اقربا پروری کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ترجیحات میں سرکاری اداروں کی کار کردگی میں بہتر ی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے اور ای پرو کیو رمنٹ کا نظام اسی سلسلہ کی اہم کڑی ثابت ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ای پرو کیومنٹ کے حوالے سے سرکاری محکموں کے ڈی ڈی اوز کی دو روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تربیتی ورکشاپ میں گوجرانوالہ وگجرات ڈویژن کے سرکاری محکموں کے ڈی ڈی اوز نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ ای پروکیورمنٹ سے نہ صرف اربوں کی بچت ہوگی بلکہ مختلف مافیاز کی بلیک میلنگ اور مداخلت کا بھی خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا اس نظام کی بدولت مخصوص ٹھیکیداروں کی اجارہ داری ختم ہوگی اور کوئی بھی خواہش مند کہیں سے بھی ٹھیکوں کی نیلامی میں حصہ لے سکے گا جس سے صحت مند مقابلہ کی فضا پیدا ہوگی اور کرپشن کے مؤ ثر خاتمے کو بھی یقینی بنایا جایا سکے گا۔ ایم ڈی پیپرا وقار عظیم نے ورکشاپ میں شریک ڈی ڈی اوز کو ای پرو کیورمنٹ کی ضرورت اور افادیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں