سیلاب،بلدیاتی ادارے مشینری فنکشنل رکھیں:صفدر حسین

 سیلاب،بلدیاتی ادارے مشینری فنکشنل رکھیں:صفدر حسین

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے دوران سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے متحرک رہیں، ریسکیو 1122 سمیت تمام بلدیاتی ادارے مشینری فنکشنل رکھیں۔

اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے نالوں، سیوریج لائنوں کی فوری صفائی کرائی جائے ،ہنگامی حالات میں دریائے چناب اور جہلم کیساتھ آباد دیہات کے مکینوں کو فوری آگاہی کیلئے کمیونیکیشن کا نظام مؤثر بنایا جائے ، جنگلات میں آگ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر،ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن و دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی صفدر حسین ورک نے بتایا کہ دریائے چناب اور جہلم میں زیادہ پانی کی صورت میں دریا کنارے واقع آبادیاں سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، افسر ممکنہ سیلاب سے متاثرہ ہونے والے دیہات کے مکینوں سے مسلسل رابطے میں رہیں، ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 23 ریلیف کیمپ قائم کئے جارہے ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام محکموں کو فوری اطلاع دی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانی کی صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جائے ، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز اپنے زیر انتظام علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں