انسداد منشیات، والدین بچوں پر نظر رکھیں:سند س ارشاد

انسداد منشیات، والدین بچوں پر نظر رکھیں:سند س ارشاد

حافظ آباد (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے منشیا ت کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں آگاہی واک کی گئی ۔

 واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے کی ۔سی ای او ایجو کیشن محمد انورعلی جاوید سمیت اساتذہ ، محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے ملازمین ، شہریوں نے آگاہی واک میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ 26جون کو منشیات کے خلاف عالمی دن کو منانے کا مقصدعوام میں اس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی اور بالخصوص نوجوان نسل کو منشیا ت کے استعمال کی بری لعنت سے بچانا ہے ۔انکاکہنا تھا کہ حکومتی ہدایات پر بہت سے ادارے منشیات کی روک تھام اور عوام کو اس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں عوام الناس اور بالخصوص والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انکی سوسائٹی اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہیں تا کہ انکے بچے منشیا ت کے استعمال سے بچ سکیں۔ اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن محمد انور علی جاوید کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مر یم نواز اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد کی ہدایات پر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیا ک کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لیے آگاہی پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں اور سکولوں میں آنے والے طلباء پر خصوصی نظر بھی رکھی جارہی ہے تا ہم بچوں کے والدین اور معاشرے کے دیگر سرکردہ افراد اپنی نوجوان نسل کو اس بری عادت سے بچاؤ کے لیے حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں