وزیرآباد:انسداد منشیات کے عالمی دن پر آ گاہی سیمینار

وزیرآباد:انسداد منشیات کے عالمی دن پر آ گاہی سیمینار

وزیرآباد(نا مہ نگار)منشیات کے خاتمہ کے عالمی دن کے سلسلہ میں ترک منشیات کئیر سنٹر میں انسداد منشیات آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر وزیرآباد عبید رحمت، مبشر اقبال مغل،ثنا اللہ راٹھور چیف ایگزیکٹو میاں افضل ٹرسٹ گوجرانوالہ،صوفی جاوید ڈائریکٹر فریڈم ہسپتال گوجرانوالہ،صدر انجمن فلاح نوجوانان حاجی محمد شفیق، جنرل سیکرٹری عدنان محمود گجر، ڈاکٹر جمال خان،سید رضا علی رضوی،چودھری محمد سرور صدر پرچم فاؤنڈیشن نے شرکت کی۔صدارت ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر عبید رحمد نے کی۔عبید رحمت اورمبشر اقبال مغل نے کہا کہ انسداد منشیات سیمینار کا مقصد نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے اور منشیات کے خلاف جنگ کرنا ہے ،صحت مند معاشر ے میں نشہ بگاڑ کا سبب بن رہا ہے اور اس سے جرائم جنم لے رہے ہیں ہمیں نوجوان نسل کو نشہ سے دور رکھنا ہے ،ہمارا عزم منشیات سے پاک پاکستان ہے اور ہم اپنے اپنے پلیٹ فارم سے منشیات کی روک تھام کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ رکھیں گے ،منشیات کے تدارک کیلئے ہمیں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،ملک دشمن پیسوں کی خاطرنوجوان نسل کو تباہ کرکے ملک کی بنیادی کھوکھلی کررہے ہیں ،منشیات کا سدباب نہ کیا گیا تو تباہی قوم کا مقدر بن جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں