وزیرآباد:گرمی کے با عث تالا بوں اور ٹیوب ویلز پر رش

وزیرآباد:گرمی کے با عث تالا بوں اور ٹیوب ویلز پر رش

وزیرآباد(نامہ نگار) شدید گرمی درجہ حرارت بڑھتے ہی شہریوں کا ٹیوب ویلز،سوئمنگ پولز و پمپوں کا رخ کرلیا، درختوں کی گھنی چھاؤں حدت کو کم کرنے کا موثر ذریعہ،شہری ڈیروں پر پنجاب کے روایتی کھیل گوٹیاں، پاشا کھیل کر وقت گزار نے لگے ۔

 وزیرآباد سخت گرمی لی لپیٹ میں ہے ، درجہ حرارت بڑھتے ہی شہریوں نے پر فضا مقامات،ڈیروں ، درختوں کے جھنڈ اور ٹیوب ویلز و پمپوں کا رخ کر لیا دن گزارنے اور گرمی سے بچنے کے لیے شہری سارا سارا دن کھیت کھلیانوں میں بنے ڈیروں کو مسکن بنا رہے ہیں، درختوں کی ٹھنڈی چھاؤں سے استفادہ کر رہے ہیں ٹیوب ویلز،سوئمنگ پولز اور پمپوں پر شہریوں کا رش قابل دید ہے ،بزرگ شہری درختوں کی چھاؤں میں پنجاب کے روایتی کھیل،گوٹیاں،گجی چارہ اور پاشا کھیل کر وقت گزارتے اور ہلہ گلہ کرتے ہیں، پنجاب میں دھان کی فصل کی کاشت کے لیے کھیت تیار کئے جا رہے ہیں جس کیلئے سارا سارا دن ٹیوب ویل چلائے جاتے ہیں، دیہی علاقوں کے مکین ٹیوب ویلوں کے ٹھنڈے پانی کے حوض کو گرمی کے توڑ کیلئے استعمال کرتے ہیں اور شہری علاقوں کے لوگ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے روایتی آبی ذخائر و ٹیوب ویلز سے استفادہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں