نوشہرہ ورکاں:محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے اجلاس

نوشہرہ ورکاں:محرم الحرام میں  امن و امان کے قیام کیلئے اجلاس

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )عشرہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر حسین بٹ، ایس پی آپریشن ڈاکٹر رضا تنویر، ایس پی صدر شاہد نواز وڑائچ، ایس ڈی پی او شاہد عنایت بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر، تحصیلدار ملک خاور حیات،صدر بار چوہدری ظہیر اکرم گورائیہ، جنرل سیکرٹری بار راؤ سبطین علی خان اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لئے اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا ،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر حسین بٹ نے کہا کہ نوشہرہ میں محرم الحرام کے ایام میں انشا اﷲ حسب روایت امن اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں