ڈپٹی کمشنر کی شہباز پور روڈ پر نکاسی آب کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی شہباز پور روڈ پر نکاسی  آب کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

جلالپورجٹاں(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر ورک نے شہباز پورروڈ کا دورہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی ،مسائل سنے اور حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، سی او ضلع کونسل ملک ابرار، سی او میونسپل کمیٹی مشرف بیگ، ایس ڈی او ہائی ویز محمد کریم اور دیگر افسر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے علاقہ مکینوں کی پانی کے نکاس کے حوالے سے شکایات سنی، انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پانی کے نکاس کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں