سمبڑیال:ٹریفک ایجوکیشن ونگ،اے این ایف کی آگاہی واک

سمبڑیال:ٹریفک ایجوکیشن ونگ،اے این ایف کی آگاہی واک

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سیالکوٹ کی زیر نگرانی انٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مل کر منشیات کی خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

جس کا مقصد عوام الناس میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور اس کے نقصانات سے آگاہی دینا تھا۔ اس آگاہی واک کا آغاز سمبڑیال موڑ سے کیا گیا جس میں سیکٹر انچارج ٹریفک محمد طارق گجر، انچارج ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ ڈاکٹر سید شفقت رسول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس سیالکوٹ محمود اور اینٹی نارکوٹکس کے عملہ کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر لوگوں کا بتایا گیا کہ نشہ سے انکار زندگی سے پیار ہے ۔ایک صحت مند معاشرہ ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے ۔ نشہ ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کو ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج کر کے موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے لہذا اس سے اجتناب کریں اپنی فیملی سے پیار کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں