حافظ آباد :ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز کاسانحہ ساہیوال خانیوال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

حافظ آباد :ڈی ایچ کیو ہسپتال  کے ڈاکٹرز کاسانحہ ساہیوال خانیوال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے گزشتہ روز سانحہ ساہیوال اور خانیوال کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے وہاں کے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ وہ ظلم کے ضابطے نہیں مانتے ۔

ڈاکٹروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت پی ایم اے کے ڈاکٹر عابد بھٹی نے کی جبکہ دیگر ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔بعدازاں ڈاکٹروں نے اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندہ کر فرائض سرانجام دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں