سیالکوٹ:گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنیوالوں میں انعامات تقسیم

سیالکوٹ:گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار  حاصل کرنیوالوں میں انعامات تقسیم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب گندم بڑھوتری پروگرام کے فاتحین میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے فی ایکڑ سب سے پیداوار حاصل کرنے پر کاشتکار محمد ریاض آف کوٹ آغا کو اول انعام 3 لاکھ روپے ، کاشف علی موضع روڈس کو دوم انعام 2 لاکھ روپے اور رانا مقبول احمد کو سوم انعام ایک لاکھ روپے مالیت کے چیک دئیے ۔ اول ، دوم اور سوم آنے والے کاشتکار بالترتیب 65.405من، 62.436من اور 58.319 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں