انڈونیشیا کے سفیر کی چیئرمین بزنس سینٹر سے ملاقات

انڈونیشیا کے سفیر کی چیئرمین بزنس سینٹر سے ملاقات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)انڈونیشیا کے سفیر رحمت ہِندیارتہ کی گوجرنوالہ آمد ،چیئرمین بزنس سینٹر احمد اکرام لون سے ملاقات کی ، اکتوبر میں ہونے والی ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا میں دورہ کے دعوت دی ۔

انڈونیشیا کے سفیر رحمت ہِندیارتہ نے گوجرانوالہ دورہ کے دوران گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت احمد اکرام لون نے کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو بڑھانے اور تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ رحمت ہِندیارتہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور انڈونیشیا کی تجارت کا دائرہ کار پام آئل سے بڑھا کر دیگر صنعتی مصنوعات تک پھیلایا جائے جس کیلئے ہمیں گوجرانوالہ بزنس سینٹر جیسے اداروں کی مدد درکار ہے ۔ انڈونیشیا کے سفیر نے کہا کہ آسیان بزنس فورم میں شرکت سے ہمیں گوجرانوالہ کی انڈسٹری اور صنعتی مصنوعات کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جس سے ہماری معلومات میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں،احمد اکرام لون نے انڈونیشیا کے سفیر کا گوجرانوالہ آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بہت گنجائش موجود ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں