تتلے عالی :پلاسٹک بیگز کا استعمال دکاندار کو جرمانہ ،آ ئل ایجنسی سیل

تتلے عالی :پلاسٹک بیگز کا استعمال   دکاندار کو جرمانہ ،آ ئل ایجنسی سیل

نوشہرہ ورکاں،تتلے عالی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر نے پلاسٹک بیگز کے استعمال اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو جرمانے ، غیر قانونی آئل ایجنسی سیل کر دی ۔

 اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے تتلے عالی میں پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مارکیٹ کا وزٹ کیا اور خلاف ورزی پر د کاندار کو جرمانہ کیا ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے پر بیکری مالک کو جرمانہ کیا جبکہ غیر قانونی آئل ایجنسی کو سیل کر دیا، ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت اور نوشہرہ ورکاں تتلے عالی روڈ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور وہاں استعمال ہونے والا میٹریل چیک کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں