لیٹروں کیخلاف احتجاج میں ہردن تیزی ہوگی:جماعت اسلامی

لیٹروں کیخلاف احتجاج میں ہردن تیزی ہوگی:جماعت اسلامی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ عوامی حقوق پرڈاکہ ڈالنے والے لیٹروں کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہردن تیزی ہوگی، عوام کوکرپٹ مافیا ز کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑ سکتے ۔۔۔

انہوں نے کہاکہ کچے کے ڈاکواورعوام کاخون چوس کربجلی کے ہزاروں یونٹس ماہانہ ہڑپ کرنیوالے برابرہیں، افسرشاہی اورکنڈے کے ذریعے بجلی چوری کرنے والوں کابوجھ عوام پرڈالنا ظلم ہے ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اس پراپناکردارادا کریں،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کی مراعات میں اضافے کی ترمیم سمیت ٹیکسز سے بھرپور وفاقی بجٹ کی منظوری قابل مذمت ہے ۔ حکمرانوں نے اپنی مراعات میں تو اضافہ کر دیا مگر عوام کا خون نچوڑ لیا ہے ۔ قومی اداروں کی نجکاری، مہنگائی، بے روزگاری، تنخواہوں، پنشنوں اور اجرتوں میں عدم استحکام، ملازمین کی برطرفیوں اور آئی ایم ایف کے ایمائپر حکومت کے مزدور دشمن اقدامات کے خلاف جماعت اسلامی نے ہمیشہ آواز کو بلند کیا ہے ۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ حکمرانوں کے مہنگائی کم ہونے کے دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تقریروں میں مہنگائی کم ہونے کے بلند و بانگ دعوے کررہی ہے مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں