حافظ آباد:محرم سے قبل محکموں کو انتظامات یقینی بنانیکی ہدایت

حافظ آباد:محرم سے قبل محکموں کو انتظامات یقینی بنانیکی ہدایت

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور دیگر ضروری انتظامات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کا اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے کی ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین ، اے سی پنڈی بھٹیاں محمد اشفا ق احمد،انچارج پولیس سکیورٹی برانچ محمد حفیظ انجم، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر عدنان نواز، انچارج سکیورٹی برانچ ڈی سی آفس امتیاز احمد سمیت ضلع کونسل ،میونسپل کمیٹیوں، واپڈا، سوئی گیس، سول ڈیفنس، پی ٹی سی ایل سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسر وں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام سے قبل تمام محکمے اپنی پیشگی تیاریاں اور ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں ۔ میونسپل کمیٹیوں کے افسران محر م الحرام کے جلوسوں کی گز رگاہوں پر قائم تجاوزات ختم کر وائیں اور چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی ضروری مرمت کا کام ہر صورت میں قبل از وقت مکمل ہونا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ واپڈا کے افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کی تمام گزرگاہوں پر بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں کو مناسب طریقے سے ٹھیک کرنے کا بند و بست کیا جائے ۔اجلاس میں محکمہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں