تتلے عالی میں دھان کی کاشت شروع، مزدوری مزید کم

تتلے عالی میں دھان کی  کاشت شروع، مزدوری مزید کم

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں دھان کی قسم86کی کاشت شروع، مزدوری مزید کم ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی سمیت ضلع بھر میں رواں سیزن میں7لاکھ ایکڑ رقبہ پر دھان کی مختلف اقسام کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔۔۔

 دھان کی قسم86کی کاشت شروع ہو گئی ہے ،مردوخواتین مزدور شدید گرمی اور لو میں کھیتوں میں پنیری لگانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں البتہ گزشتہ سال کی نسبت مزدوری میں کمی واقع ہو گئی ہے ، گزشتہ سال فی ایکڑ پنیری اکھاڑنے کی مزدوری4000روپے تھی اب3ہزارروپے جبکہ گزشتہ سال فی ایکڑ پنیری لگوائی8ہزار جبکہ اب6ہزارروپے وصول کی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں