پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے تحت سائنس نمائش کاافتتاح

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے تحت سائنس نمائش کاافتتاح

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز ڈاکٹر شہزاد منور نے پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام منعقدہ سائنس نمائش کاافتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجزگوجرانوالہ محمد شہزاد رفیق پرنسپل محمد سلمان ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد اسلام خواجہ ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعدادبھی موجود تھی۔ افتتاح کے بعد مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور چودھر ی نے طلبہ کے تیار کئے گئے ماڈلز اور مختلف سٹالز کا جائزہ لیا جس میں سائنس کی بڑھتی ہوئی ترقی اور نئی نئی ایجادات کو ماڈلز کے ذریعے اجاگر کیاگیا۔ معزز مہمان خصوصی نے طلبہ کی اس محنت کو بے حد سراہا اور انکی کاوش کی تعریف کی اس موقع ڈائریکٹر کالجز شہزاد منور نے اپنے خطاب میں کہاکہ طلبہ نے مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق سائنسی ماڈلز تیار کئے ہیں جو کہ قابل ستائش ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ اس طرح کی نمائش ضلعی سطح پر بڑے پیمانے پر بھی ہونی چاہیے جس میں تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ حصہ لیں جس سے مقابلے کا رجحان پروان چڑھے گا اور سائنسی ترقی کو فروغ ملے گا ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کو کالج کی طرف سے شیلڈ اور سونیئر بھی دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں