شافع حسین سے وریام اکرم گجر رحمانیہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

شافع حسین سے وریام اکرم گجر رحمانیہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)صوبائی وزیر صنعت وتجارت چودھری شافع حسین سے وریام اکرم گجررحمانیہ کی قیادت میں منڈی بہائوالدین کے وفد نے لاہورآفس میں ملاقات کی، ملاقات میں منڈی بہائوالدین میں مسلم لیگ کومتحرک۔۔۔

مضبوط اورفعال بنانے کیلئے خصوصی تبادلہ خیال کیاگیا، وفد میں حاجی غلام شبیروڑائچ، حافظ محمدافضل وڑائچ، طارق محمود گوندل، اظہراقبال گوندل ودیگرموجود تھے ۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے شافع حسین نے منڈی بہائوالدین کے پارٹی ورکرزاورساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ شافع حسین نے وریام اکرم گجر کی درخواست پر نوید عرفان تارڑ کو جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ منڈی بہائوالدین مقررکرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں