وزیرآباد:دھونکل روڈ کاگنداپانی محلہ نبی بخش کیلئے وبال جان

وزیرآباد:دھونکل روڈ کاگنداپانی محلہ نبی بخش کیلئے وبال جان

وزیرآباد(نامہ نگار)دھونکل روڈ کاگندا پانی اہلیان محلہ نبی بخش کے باسیوں کیلئے وبال جان بن گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی ستھرائی کا ویژن انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا،مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔۔۔

 سڑک کے دونوں طرف کے رہائشی مشکلات کا شکار ہوگئے ، ہر وقت گندا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے ڈینگی ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض میں اضافہ ہونے لگا۔دھونل روڈ محلہ جلالپورہ اور محلہ نبی بخش میں پانی کا نکاس نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ،علاقہ کے مکینوں نے بتا یا کہ بارہا د فعہ انتظامیہ کو بتانے کے باوجود گندے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہ کیا گیا ہے ، گندا پانی گھروں اور د کانوں میں بھی داخل ہوگیا ہے ، پانی میں کئی بار گاڑیاں رکشہ اور موٹر سائیکل بند ہوجاتے ہیں، لوگوں کاگزرنا محال ہوچکا ہے ،تاحال سیوریج سسٹم بحال نہ ہوسکا،علاقہ مکینوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی منتخب نمائندے بھی صرف طفل تسلیاں ہی دیتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس روڈ کو از سر نو تعمیر کیا جائے سیوریج سسٹم جدید دور کے مطابق ڈ الا جائے اس سلسلہ میں مکینوں نے کمشنر، ڈی سی گوجرانوالہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں