راہوالی :سپورٹس کمپلیکس کیلئے زمین کی نشاندہی اور سروے

راہوالی :سپورٹس کمپلیکس کیلئے زمین کی نشاندہی اور سروے

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)راہوالی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے زمین کی نشاندہی اور سروے شروع کردیا گیا۔۔۔

 پراجیکٹ پر جلد عملدرآمد کے لیے سپورٹس کے صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب رضا قیصر نے سروے ٹیم کے ہمراہ چناب گیٹ راہوالی کے قریب سرکاری زمین پر سروے مکمل کیا محکمہ مال کے آفیسر چودھری اختر بھنڈر اور ملازمین نے سروے ٹیم کو متعلقہ زمین کے نقشے کے مطابق بریفنگ دی، اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات عطا اﷲ تارڑ، سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ کے چچااور سابق صدر مملکت محمد رفیق تارڑ کے بھائی ڈاکٹر عامر رفیق ،مسلم لیگ ن کے رہنما خالد پرویز بلو بٹ، وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ قمر علی چیمہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راہوالی میں عوام کے دیرینہ مطالبہ پر سپورٹس کمپلیکس کی منظوری حاصل کرنے اور اس پراجیکٹ پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کروانے پر وفاقی وزیراطلاعات اور بلال فاروق تارڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں