کاروباری مراکز میں جعلی کرنسی نوٹوں کا استعمال بڑھ گیا ، دکاندار پریشان

کاروباری مراکز میں جعلی کرنسی نوٹوں کا استعمال بڑھ گیا ، دکاندار پریشان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ کے کاروباری مراکز میں جعلی کرنسی کا استعمال ،پانچ ہزار اور ایک ہزار کے جعلی نوٹ کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے۔۔

دکانداروں کو نقصان کا سامنا،تجارتی مراکز میں ایسے بے شمار نوٹ پکڑے جاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹ اور تجارتی مراکز میں ایک ہزار روپے اور پانچ ہزار روپے جعلی نوٹ گردش میں ہیں۔یہ جعلی نوٹ ہو بہو اصلی کی طرح دیکھتے ہیں ۔دوسروں شہروں سے لوگ آکر ان نوٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔کچھ ایسے نوٹ بھی ہیں جن پر گورنر سٹیٹ بینک کے دستخط ہی موجود نہیں ہیں۔شہری جب اس نوٹ کو لے کر بینک میں جاتے ہیں تو وہ جعلی نوٹ نکلتا ہے ۔پانچ ہزارروپے والے جعلی نوٹ کا زیادہ استعمال ہو رہا ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بے شمار جعلی نوٹ آئے ہیں جو اصلی لگتے ہیں لیکن انہیں جب نوٹ چیک کرنے والی مشین کا سامنے کیا جاتا ہے تو وہ جعلی نکلتے ہیں ۔کچھ ایسے ہوتے ہیں جن پر گورنر سٹیٹ بینک کے دستخط موجود نہیں ہوتے ۔انہوں نے اپیل کی کہ جعلی کرنسی کا کروبار کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں