170واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب:پارکوں میں صاف پانی میسر نہیں 

170واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب:پارکوں میں صاف پانی میسر نہیں 

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن اورضلع کونسل کی حدود میں شامل 170فلٹریشن پلانٹس خراب ،پی ایچ اے عملہ کی غفلت کے باعث پارکوں میں فلٹریشن پلانٹ فعال نہ ہوسکے۔

 سیروتفریح کیلئے پارکوں کا رخ کرنے والے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، موسم گرما کا آغاز ہونے کے باوجود پارکوں ،تعلیمی اداروں اورعام شاہرات پر لگے فلٹریشن پلانٹس کی مرمت نہ ہوسکی میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ میں صرف38 فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں مگر عملی طور پر خراب پڑے ہیں، پی ایچ اے کے 30 پارکوں میں فلٹریشن پلانٹس خراب پڑے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل کے 70فلٹریشن پلانٹس اور متعدد تعلیمی اداروں میں خراب فلٹریشن پلانٹس کی مرمت نہ ہوسکی جس کے باعث شہریوں ،دیہاتی اور طلبہ وطالبات مضر صحت اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔بیشتر پارکوں،تعلیمی اداروں میں پینے کا پانی بھی غیر معیاری ہے متعدد پارکوں میں چند سال قبل فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے تھے تاہم بلدیاتی اداروں کا کہنا تھا کہ خراب فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کی جارہی ہے چند رہ گئے انہیں بھی فعال کردیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں