عالم چوک:چوروں نے ایک ہی رات 5 گھروں کا صفایا کر دیا

عالم چوک:چوروں نے ایک ہی  رات 5 گھروں کا صفایا کر دیا

عالم چوک (نمائندہ خصوصی)کوٹ اسحاق میں چوروں کا راج ایک ہی رات 5گھروں میں چھتوں کے ذریعے داخل ہونے والے چور 18 تولے طلائی زیورات، لاکھوں روپے سمیت الیکٹرانکس اشیا لے گئے ۔

تھانہ اروپ کے علاقے محلہ ارمان ٹاؤن میں چھت کے ذریعے گھروں میں داخل ہونے والے چور انور کے گھر سے 15 تولے طلائی زیورات ،2لاکھ روپے ،عبدالغفار کے گھر سے 2تولے طلائی زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے ،رانا شفیق کے گھر سے اڑھا ئی تولے طلائی زیورات ، 70 ہزار روپے اور موبائل فون، مبشر شاہ کے گھر سے ایک تولہ کے طلائی کانٹے اور54 ہزار روپے ،قاسم رحمانی کے گھر سے اوون ،واٹر پمپ اور ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں