حافظ آباد :معمولی بارش سے شاہراہوں اور گلی محلوں میں پانی جمع

حافظ آباد :معمولی بارش سے  شاہراہوں اور گلی محلوں میں پانی جمع

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا،نامہ نگار )حافظ آباد میں گزشتہ روز معمولی بارش کے بعد شہر کی اکثر شاہراہوں اور گلی محلوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارشی پانی کو نکالنے کیلئے مون سون ریلیف کیمپ ٹھس ہوگئے ۔

اکثر علاقوں میں بارش کے بعد مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال بنا رہااور شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کے افسران کو کوستے رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں