حافظ آباد:سائرہ افضل کے ماموں حاجی امداد اﷲتارڑ انتقال کرگئے

حافظ آباد:سائرہ افضل کے ماموں  حاجی امداد اﷲتارڑ انتقال کرگئے

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد بخش تارڑ، میجر قادر بخش تارڑ کے والد اور ضلع کی سیاسی سماجی اور دینی شخصیت حاجی امداد اﷲتارڑ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔

مرحوم سابق ایم این اے ارشاد اﷲتارڑ کے چھوٹے بھائی، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے ماموں تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ رسولپور تارڑ میں اداکی گئی ۔بعدازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا ۔نمازجنازہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں