حافظ آباد:منشیات فروش کو 9سال قید،80ہزار جرمانہ

حافظ آباد:منشیات فروش کو  9سال قید،80ہزار جرمانہ

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پنڈی بھٹیاں محمد محسن نے تھانہ صدر کے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اقبال ولد شیرا کو 9سال کی قید اور 80ہزار جرمانہ کی سزادی ہے ۔

عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چارماہ قید بھگتنا ہوگی۔ملزم سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں