سمبڑیال:شہری موٹر سائیکلوں، 17لاکھ روپے سے محروم

سمبڑیال:شہری موٹر سائیکلوں، 17لاکھ روپے سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سرکل سمبڑیال میں چوری ،ڈکیتی کی 12وارداتوں کے دوران شہری 5 موٹر سائیکلوں 17لاکھ روپے سمیت طلائی زیورات سے محروم،نہر اپر چناب پل ریلوے لائن کراسنگ کے قریب 4 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کاشف مسیح سے نقدی 2لاکھ 35ہزار۔۔۔

ایک سونے کی انگوٹھی ،محلہ سلطان پورہ میں محمد سلمان کا گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،محمد عدنان خاں سکنہ نند پور سے تین ڈاکوؤں نے 6ہزار روپے نقدی 2 موبائل فون فیصل کمال کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،گلی نمبر 5 منڈی سمبڑیال کے ساجد اﷲ ملک کے گھر سے نقدی 11لاکھ 50 ہزار طلائی زیورات ،غلام جیلانی سکنہ محلہ اسلام آباد کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل غلام حسین سکنہ محلہ رسول پورہ کے گھر سے 3 موبائل،نہر اپر چناب ملکھانوالہ پل کے قریب سے 3 ڈاکوؤں نے امیرحمزہ سے 48 ہزارروپے تھانہ ایئرپورٹ کے موضع دولوبھیلو کے رہائشی مدثر سے دو ڈاکوؤں نے 2 لاکھ 51ہزار روپے نقدی جبکہ تھانہ بیگووالہ کے موضع جھاڑیانوالہ میں شعیب ریاض کے گھرکے باہر سے موٹر سائیکل ، شہبازاکبر سکنہ پکی گڑھی کے قریب دو ڈاکوؤں نے نقدی 2ہزار 500روپے ،موبائل ،عارف محمود سکنہ مغلاں آباد جنگل کے قریب 3 ڈاکو اسلحہ کے زورپر موٹر سائیکل اوروموبائل فون چھین کر فرارہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں