تھانہ سٹی وصدر لالہ موسیٰ کی حدود میں چوری کی وارداتیں

تھانہ سٹی وصدر لالہ موسیٰ کی  حدود میں چوری کی وارداتیں

لالہ موسیٰ(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی وصدر لالہ موسیٰ کی حدود میں چوری کی وارداتیں۔

 محلہ طارق آبادلالہ موسیٰ میں حسنین علی گوندل اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سوئے تھے کہ نامعلوم چور گھر کی الماری سے 1لاکھ 50ہزارروپے اور موبائل فون لے اڑے ،اہلخانہ کو صبح بیدار ہونے پرکمرے میں بکھراہواسامان دیکھ کر واردات کاعلم ہوا، تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ کمیٹی روڈ پر سیلولر کمپنی کے ٹاور سے نامعلوم چور3 بیٹریاں اور جنریٹر چوری کرکے لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں