حکومت عوام سے ظلم کی آخری حد پر پہنچ گئی :صابربٹ

حکومت عوام سے ظلم کی آخری حد پر پہنچ گئی :صابربٹ

وزیرآباد(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی وزیرآباد زون صابر حسین بٹ نے اسلام آباد دھرنا میں شرکت کیلئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ حکومت ظلم کی آخری حد تک پہنچ چکی۔

جماعت اسلامی مظلوم عوام کے حقوق کی پاسدار ہے ، مہنگی بجلی اور ناجائز ٹیکسز کی بھرمار سمیت مہنگائی کے طوفان کو روکنے کیلئے جماعت اسلامی 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی جس کیلئے وزیرآباد، دھونکل، سوہدرہ،گھکا میتر اور گکھڑ میں احتجاجی کیمپ لگائے گئے اور عوام کو حکومت کے ظالمانہ رویہ کے خلاف احتجاجی دھرنا میں شریک ہونے اور جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ چلنے کی اپیل کی گئی۔ دھرنا میں جماعت اسلامی یوتھ کے اراکین ارسلان حیدر بٹ ،زمان حیدر چیمہ ،سمیت سینئر جماعت اسلامی رہنما ناصر محمود کلیر ، محمد جاوید مغل ،ندیم صادق تارڑ ،سید ضمیر کاظمی ،ارشد لعل ،شیخ نعیم انور و دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں