ٹیچنگ ہسپتال کا کام مدت سے پہلے مکمل کرنیکی ہدایت

ٹیچنگ ہسپتال کا کام مدت سے پہلے مکمل کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے دورہ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی مرمت و بحالی کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیا جائے تاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو بہترین اور معیاری علاج معالجہ میں دشواری نہ ہو۔

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے متعدد شعبوں کا آپریشنل ہونا خوش آئند لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہسپتال 20 جولائی سے قبل مکمل طور پر فنکشنل ہو۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کا بھی دورہ کیا، دورہ کے موقع پر انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا ،دریں اثنا ڈپٹی کمشنرنے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اور گلزار اسلام ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ، انہوں نے بنیادی سہولیات کی دستیابی اور آپریشنل ہونے سمیت معیار تعلیم، اساتذہ کی حاضری، طلباء وطالبات کی تعداد، صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی نے پاکستان آرمی کے افسروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم محرم الحرام ضلعی کنٹرول روم اور سال بھر 24/7 چلنے والے ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔کنٹرول روم میں مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی فول پروف سکیورٹی اور سرویلنس و مانیٹرنگ کے لیے جدید آئی پی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنر دفتر اور وزارت داخلہ پنجاب میں لائیو مانیٹر کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں