کامونکے :چوری کی چھ وارداتیں ،شہری قیمتی اشیاسے محروم

کامونکے :چوری کی چھ وارداتیں ،شہری قیمتی اشیاسے محروم

کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی چھ مختلف وارداتوں سے شہری قیمتی چیزوں سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ رات سلامت پورہ کے عامر کے گھر سے چور پنکھا،سریا اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔

شریف پورہ کا نواب گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ سادھوکی میں قائم زبیر کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر چور ہارویسٹر مشینوں کے سپیئر پارٹس چوری کرکے لے گئے ۔ملہہ ورکاں کے زمیندار منور کے کھیتوں سے بجلی کی موٹر چوری ہوگئی۔خان پیارا کے احتشام اور عمران کے گھروں کے باہر لگے بجلی کے موٹریں چور اُتار کر لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں دریں اثنا پابندی کے باوجود کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار کر لئے گئے ،گزشتہ روز سٹی پولیس نے غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول فروخت کرنے والے ٹبہ محمد نگر کے حسین اور عبدالرحمن کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں