گیپکو:اوور بلنگ کے ذمہ دار ملازمین قرار:151کمرشل اسسٹنٹ کے تبادلے

گیپکو:اوور بلنگ کے ذمہ دار ملازمین قرار:151کمرشل اسسٹنٹ کے تبادلے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گیپکو نے اوور بلنگ کا سارا ذمہ دار ملازمین کو قرار دے کر بڑے پیمانے پر افسر وملازمین کی اکھاڑ پچھار شروع کردی۔

، پہلے مرحلہ میں بڑے پیمانے پرریونیو شعبہ گیپکو کے 151کمرشل اسسٹنٹ کے تبادلے کردئیے گئے جبکہ مزید 300 سے زائد لائن سپرنٹنڈنٹس اور دیگر عملہ کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردیں، افسر وملازمین کے تبادلوں کے خلاف ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے احتجاج کی کال دے دی اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا، گیپکو ملازمین نے الزام عائد کیا کہ گیپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ نے پرو ریٹا سافٹ وئیر کے ذریعے بلنگ کی آن لائن سافٹ وئیر کی ریڈنگ اور اوور بلنگ کا ذمہ دار ملازمین کو ٹھہرایا جارہا اور وزارت پاور ڈویژن کو تبادلوں کی فہرست بھجواکر ملازمین کو ناحق سزا دی گئی دور دراز علاقوں میں ملازمین کے تبادلے پسند نا پسند کی بنیاد پر کئے گئے جو کسی صورت قبول نہیں، گیپکو نے گوجرانوالہ ڈویژن کے پانچوں سرکلوں میں تعینات ملازمین کے تبادلے کرنے کا فیصلہ کیا جس سے انتظامی امور شدید متاثر ہونگے گیپکو انتظامیہ نے جن کمرشل اسسٹنٹس کے تبادلے کیئے ان میں کینٹ اور گوجرانوالہ سٹی سرکلوں کے 104 کمرشل اسسٹنٹس شامل ہیں جبکہ منڈی بہاوئوالدین کے 17 سیالکوٹ کے 15 گجرات سرکل کے 9 اور نارووال سرکل کے 6 کمرشل اسسٹنٹ شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں