فلور ملز سے سپلائی بند،10کلو کا تھیلہ1100 روپے میں بکنے لگا

فلور ملز سے سپلائی بند،10کلو کا تھیلہ1100 روپے میں بکنے لگا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)فلو ملز مالکان کی ہڑتال کے باعث ضلع بھرمیں فلورملز گزشتہ روز مکمل طور بندرہیں ۔

 فلورملز سے آٹا کی سپلائی بھی بند ہونے سے دکانداروں نے آٹاکی بلیک میں فروخت شروع کر دی ہے ۔بتایاگیاہے کہ ایف بی آر کی جانب سے وود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گزشتہ روز سے ضلع بھرکی 70کے قریب فلورملزغیرمعینہ مدت تک کے لیے بند ہیں جس سے آٹاکی نہ صرف شدید قلت کا خدشہ پیداہوگیاہے بلکہ آٹاکی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے ، 10کلوکاتھیلہ 850 کے بجائے 1100روپے میں بکنے لگا ہے ۔ ضلع میں روزانہ دو ہزار ٹن آٹے کی پیدوار ہوتی ہے جو اب رک گئی ہے ۔ فلور ملز مالکان نے وود ہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں فکسڈ چار جز کے خاتمہ تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔گندم کی واشنگ ،گرینڈنگ اور پیکنگ سب بند ہے ۔ دکانداروں کا کہناہے وہ ڈیلروں سے آٹامنگوارہے ہیں جو انکو 950سے 980میں مل رہاہے ۔ صدر فلورملز ایسوسی ایشن گوہرسعید اورجنرل سیکرٹری خالد تنویر کا کہناہے کہ مرکز کے ساتھ ہیں جب تک وہ کہیں گے احتجاج جاری رہے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں