راہوالی:کشمیر کالونی میں گھر کے تالے توڑ کر زیورات چوری
راہوالی (نمائندہ دنیا )کشمیر کالونی میں روز گار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم شخص کے گھر چوری کی واردات ،چور اہلخانہ کی عدم موجودگی میں۔۔۔
تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا 8تولے سونا ،ڈیڑھ لاکھ روپے ،یورو ،ڈالر چرا کر لے گئے ،کشمیر کالونی کا رہائشی نوید سرور جرال روزگار کے سلسلے میں امریکہ میں مقیم ہے ،بیوی بچوں سمیت آ زادکشمیر گئی ہو ئی تھی ۔