وزیرآباد:نالوں کی صفائی کیلئے ہنگامی اقدامات کا آ غاز

 وزیرآباد:نالوں کی صفائی کیلئے ہنگامی اقدامات کا آ غاز

وزیرآباد(نامہ نگار)نکاسی آب کی بہتری اور مسائل کا حل اولین ترجیح،مون سون سے قبل سیوریج سسٹم اور نالوں کی صفائی کیلئے ہنگامی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے سیالکوٹ روڈ ونجووالی،چیمہ کالونی میں نکاسی آب کے انتظامات کے جائزہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش ہے کہ نالوں اور بند سیوریج کو بحال کیا جائے جو عرصہ سے بند پڑے ہیں یا جن کی صفائی کے لیے ماضی میں خاطر خواہ انتظامات نہ کیے گئے نئے نالوں یا سیوریج سے پہلے ایسے منصوبوں کو اگر فنکشنل کر دیا جائے تو کافی بہتری بھی ممکن ہو گی اور شہریوں کو برسات میں اذیت کا سامنا بھی نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ روڈ پر خصوصاً ونجووالی اور چیمہ کالونی کے قریب قبرستان کشمیریاں کے مقام پر،امام بارگاہ چوک وغیرہ میں ہلکی بارش بھی مسافروں اور راہگیر افراد کے لیے دردسر بن چکی تھی روڈ کے دونوں اطراف نالوں کی صفائی اور حائل رکاوٹیں ہٹا کر دیرینہ مسئلہ کا حل کیا گیا ہے جس سے روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ سے بچ جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں