عشرہ محرم پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے :محمد ذوالقرنین

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔
، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی اور سٹریٹس لائٹس کے خصوصی انتظامات کئے گئے گئے اور مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کیلئے مشروبات اور کھانے کی سبیل بھی لگائی گئیں۔ اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز اور ضلع کونسل کے حکام نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ پولیس اور چناب رینجرز کے علاؤہ تنظیم شہری دفاع، ریسکیو وارڈنز ، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 بخوبی احسن اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ ضلعی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کہ جبکہ ٹریفک پولیس نے جلوسوں کے روٹس پر متبادل ٹریفک پلان پر عملدر آمد کروایا۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کی نگرانی کیلئے وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلی حکام نے بھی سکیورٹی اور انتظامی امور کی انجام دہی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعاون کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا اﷲ کے فضل سے عشرہ محرم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا اس ضمن میں ضلع امن کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا اور تمام حل طلب مسائل اور تنازعات کو خوش اسلوبی سے ہینڈل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ روٹس کی کلیئرنس میں ایس ڈبلیو ایم سی کے سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ کے شعبہ نے ، عملہ تہہ بازاری، گیپکو، سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل کے مقامی حکام نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔