گلی میں کھڑا ہونے سے منع کرنے پر نوجوان قتل
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ پبی کے علاقے ڈاگ میں گلی میں کھڑے ہونے سے منع کرنے پر ملزمان نے 16 سالہ نوجوان کو موت کے گھات اتار دیا۔
مقتول نوجوان صمد علی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال پبی منتقل کردی گئی۔پولیس نے ایک ملزم کو فرار ہوتے ہوئے گرفتارکرلیا۔اسلحہ برآمد ۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیا۔