ڈی پی او چنیوٹ کا میڈیکل کیمپ کا افتتاح، کھلی کچہری لگائی
ڈی سی کے ہمراہ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں فرضی مشق کی بھی نگرانی کی
چنیوٹ، لالیاں،ٹھیکریوالا (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندگان دنیا)ڈی پی او چنیوٹ کی ہدایت پرپولیس اہلکاروں کی بلڈ سکریننگ ودیگرٹیسٹوں کیلئے پولیس لائنز میں محکمہ ہیلتھ کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ لگایاگیا ۔ ڈی پی اوڈاکٹر نوید عاطف نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر الطاف کے ہمراہ کیمپ کا افتتاح کیا اورورکنگ کا جائزہ لیا،ہدایات دیں۔
اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کیمپ میں ضلع بھر سے پولیس افسروں و اہلکارکے مر حلہ وار ہیپاٹا ئٹس اے ، بی،سی اور ایڈزسمیت دیگر ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جسکے بعد امراض کا شکار اہلکاروں کا مستند ڈاکٹر سے چیک اپ کرایا جائیگا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن، لالیاں اور ٹھیکریوالا کے سکول میں پولیس ودیگر سکیورٹی اداروں نے فرضی مشقیں کیں ،طالبات اورشہریوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے عملی اقدامات بتائے گئے۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے موک ایکسرسائز کی نگرانی کی ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے لالیاں کے تھانہ کانڈیوال میں کھلی کچہری بھی لگائی ،لوگوں کی مسائل سنے اورعملے کو فوری داد رسی کے احکامات جاری کیے۔