اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال پپلا ں کا دورہ کیا۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا،عملہ کی حاضری کو چیک کیا، صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انھوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ انھوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی ویژن کے مطابق ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔