مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے ہتھیانے کے مقدمات
عمران سے تنویر نے 14 لاکھ روپے ،جاوید حسن سے زہیب نے 23 لاکھ ہتھیائے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں کے ذریعے متعدد افراد سے کروڑوں روپے ہتھیانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جس پر پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ 71 شمالی کے محمد نواز سے اس کے بھائی محمد اقبال نے 87 لاکھ روپے ، عمر پارک کے محمد عمران سے تنویر نے 14 لاکھ روپے ، بلاک نمبر 13 کے جاوید حسن سے زہیب نے 23 لاکھ روپے ، کوٹ مومن میں احمد اجمل سے امجد علی خان نے 20 لاکھ روپے ، سیٹلائٹ ٹاؤن کے علی اسد سے محمد حزقیل نے 8 لاکھ روپے اور 147 شمالی کے شیر علی سے مراتب علی نے 3 لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔پولیس نے تمام شکایات کے مطابق مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش میں کارروائی جاری ہے ۔