موضع احمد آباد میں نو تعمیر شدہ مکان کی افتتاحی تقریب

موضع احمد آباد میں نو تعمیر شدہ  مکان کی افتتاحی تقریب

بھیرہ (نامہ نگار) معروف کالم نگار اور سیاسی و سماجی شخصیت پیر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ نے کہا ہے کہ سماجی روابط اور۔۔۔

 باہمی میل جول معاشرے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ موضع احمد آباد میں سماجی شخصیت مہر محمد امیر کے نو تعمیر شدہ مکان کے افتتاح کے بعد گفتگو کر رہے تھے ۔افتتاحی تقریب میں سابق کونسلر شیخ صدیق اکبر پراچہ، پیر ہاؤس کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین سمیت علاقے کی معزز سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ نے دعا کے بعد مہر محمد امیر کو نئے مکان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گھر انسان کی زندگی کا ایک اہم اثاثہ ہوتا ہے اور اس میں محبت، امن اور بھائی چارے کا ماحول ہی اصل خوشی کا باعث بنتا ہے ۔مہر محمد امیر کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے مہر محمد امیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ نیا گھر اہلِ خانہ کے لیے سکون، خیر اور ترقی کا باعث بنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں