منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، شراب فروش گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس محافظ سکواڈ ٹیم نے تھانہ مخدوم رشید پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشنز کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ۔۔۔
ایک شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ناصر علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے 200 لٹر سے زائد دیسی شراب، 290 لٹر لہن اور دو چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔ یہ کارروائی ایس پی صدر خدیجہ عمر کی زیر نگرانی اور ایس ڈی پی او مخدوم رشید ناصر علی ثاقب کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔