کرسمس :آر پی او ملتان کی مسیحی ملازمین کیلئے تقریب
پولیس میں خدمات پر مسیحی اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس ، انعامات تقسیم
ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کرسمس کے پُرمسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین اور عملے کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں مسیحی پولیس اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ملتان نے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے مذہبی بھائی ہیں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دفاتر، رہائشی کالونیوں اور سرکاری عمارات کی صفائی، آرائش اور مجموعی خوبصورتی میں مسیحی برادری کے افراد کی محنت اور لگن نمایاں ہے ، جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔